ابنا: اطلاعات کے مطابق اپوزيشن جماعتوں کے حاميوں کے ساتھ ملک کي پوليس نے بھي بغاوت ميں حصہ ليا اور سرکاري ٹيلي ويژن کي عمارت پر قبضہ کرليا ہے -
دارالحکومت مالے ميں لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہيں اور انہوں نے مالديپ کے نيشنل ڈيفنس فورس کے ہيڈ کواٹر پر بھي قبضہ کرنے کي کوشش کي - اس درميان اطلاعات ہيں کہ مالديپ کے صدر محمد نشيد نے استعفاء دے ديا ہے - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ انہوں نے فوجي ہيڈ کواٹر ميں پناہ لے رکھي ہے-
دوسري طرف مظاہرين اور فوج کے درميان جھڑپوں کي بھي اطلاعات موصول ہوئي ہيں - بغاوت ميں سرگرم پوليس اہلکار ٹيلي ويژن کي عمارت پر قبضہ کرلينے کے بعد عوام سے کہہ رہے ہيں کہ وہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئيں - ادھر مالديپ کي فوج نے فوجي بغاوت کي ترديد کي ہے اور کہا ہے کہ صدر نے استعفي ديا ہے اور استعفے کا مطلب فوجي بغاوت نہيں ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ صدر محمد نشيد نے فوج کے کہنے پر ہي استعفي ديا ہے........
/169